پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تفصیلی نتائج جاری کردئیے گئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد ہے۔
فائنڈنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد اور ملک میں بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصد اور علیحدگی اختیارکرنیوالے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں بسنے والے79فیصد افراد 40سال سے کم عمر ہیں، 40.56 فیصد آبادی15سال سےکم عمروالوں کی ہے۔ اس کے علاوہ 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد ہے اور کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے ہیں۔