پولیس نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور اسکے بھتیجے کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں جمشید دستی کے گھر چھاپے کا معاملہ تھانہ سٹی پولیس نے ایم این اے جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جمشید دستی پر محرم الحرام کے دوران سنیپ چیکنگ پر پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے الزمات لگائے گئے ہیں۔
پولیس نے ایف ائی ار میں موقف اختیار کیا کہ جمشید دستی اور اسکے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور دھمکیاں بھی دیں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ایک روز قبل جمشید دستی نے انکے گھر پر پولیس اور اہلکاروں کے طرف سے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارنے اور فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔