گوجر خان پولیس کی حراست میں شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملوث 8 پولیس اہلکاروں کو معطل جبکہ ایس ایچ او سول لائنز راولپنڈی کو بھی کلوز ٹو لائن کرکے چارج شیٹ کر دیا گیا۔
ملزم ذیشان ڈکیتی کے مقدمہ میں گوجرخان پولیس کو مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا، دوران تفتیش طبیعت ناساز ہونے پر ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ کے دوران ذیشان کی موت واقع ہوئی۔
لواحقین کے مطابق ملزم کو راولپنڈی جھنڈا کے علاقے سے سول لائن پولیس نے حراست میں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں ملزم کو گوجرخان پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ آنے پر اس کی روشنی میں قصور واروں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔