پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 81750 پوائنٹس کی سطح عبورکرگئی۔
محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 380 پوائنٹس بڑھکر 81525 پوائنٹس پرجا پہنچا ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب ملک میں روپے کےمقابلے میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے، کرنسی ڈیلرز کےمطابق ڈالر کےمقابلےمیں پاکستانی روپےکی قدربہترہوگئی ہے،کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 11پیسےسستا ہوگیا،جس کے بعد ڈالرکی قیمت 278 روپے پرآگئی۔