بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ بنوں کنٹونمنٹ میں ادا کی گئی جس میں سینئر افسران ، عوام ، شہدا کے رشتہ داروں اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ مادرِ وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور شہدا کی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔