افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ پر ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ، مبینہ طور پر ملوث ذمہ دار نادرا اہلکاروں کا تعین کرلیا گیا ، جلد گرفتاری متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مجیب اللہ نامی افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ پر پاسپورٹ کے حصول کا خواہشمند تھا ، مجیب اللہ کو پاکستانی خاندان کا رکن ظاہرکرنے والی فیملی کو جاری کارڈز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ، تحقیقات میں نادراکی جانب سےریکارڈ فراہمی کے بعد متعلقہ نادرا اہلکاروں کے بیانات لئے گئے ۔
ایف آئی اے کے مطابق مبینہ طور پر ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی ، نادراکی جانب سے بھی محکمانہ تحقیقات میں متعلقہ اہلکاروں کےخلاف ایکشن لیا گیا ۔۔