لاہورکےسرکاری اسپتالوں سےادویات چوری کرنےوالےگروہ نےپاک میڈیکوکےنام سےکمپنی رجسٹرڈ کرارکھی تھی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشورنے بتایا کہ سات رکنی گروہ میں سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکس عملے کے علاؤہ پرائیویٹ میڈیسن ڈیلرزبھی شامل ہیں۔
ملزمان سے ایک کروڑروپے سے زائد مالیت کی سرکاری ادویات بھی برآمد کی جاچکی ہیں،ملزمان دوسال سے سرکاری ادویات چوری کرکے پرائیویٹ کلینکس اورفارمیسیز میں فروخت کررہے تھے۔
عمران کشورکا کہنا تھا کہ معاملہ مزید تفتیش کے لیے اینٹی کرپشن کے سپرد کردیا گیا ہے-گروہ کی معاونت کرنے والے چارافراد کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔