نیب ٹیم بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات کر کے اڈیالہ جیل سے واپس چلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پونے تین گھنٹے تک تفتیش کی ، تفتیش میں بلگیری جیولری سیٹ کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے ،نیب ٹیم نے گزشتہ روز 8 دن کا کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا ،نیب ٹیم نے ملزمان کو 2 دن قبل اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں بری کر دیا تھا جس کے بعد ان کے رہائی کیلئے روبکار بھی جاری کی گئی تاہم نیب نے اڈیالہ جی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں گرفتاری ڈالی ۔