وزیراعظم شہبازشریف نے با صلاحیت نوجوانوں کو پاکستان کی سب سے بڑی طاقت قرار دے دیا۔ کہا ملک کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم ہنر برائے نوجوانان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ترقی یافتہ قومیں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ ہم اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت سے بھی آراستہ کررہے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ دورہ چین میں آئی ٹی اور زراعت میں نوجوانوں کو تربیت کے حصول کیلئے بھیجنے کی بات کی۔ تین لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید زراعت کی تربیت دی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔ نیوٹیک کے تحت اداروں کی اصلاحات کے عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا۔۔ نوجوانوں کی ہر شعبہ زندگی میں پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنائیں گے۔