پاکستانی اور چینی کاروباری فرمز نے پاکستان میں چمڑے کی صنعت کے فروغ کے لیے مشترکہ منصوبے کے قیام کے لیے معاہدہ طے کر لیا ہے
یہ معائدہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث تکمیل کو پہنچا،چمڑے کی صنعت جوکہ ٹیکسٹائل کےبعددوسری بڑی صنعت سمجھی جاتی تھی،کچھ دہائیوں سے بتدریج تنزلی کا شکار ہے۔
صنعت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کےترجیحی شعبوں میں شامل ہےجس میں چمڑے کی صنعت کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے،عالمی منڈی میں چین چمڑے کی برآمد میں سرفہرست ہے جو سالانہ 4ارب مربع فٹ چمڑا تیار کرتا ہے
پاکستان میں بنائے گئےچمڑے کی مصنوعات کی عالمی منڈی میں کافی مانگ ہے جن میں ہینڈبیگ، پرس، سوٹ کیس اور بیلٹ وغیرہ شامل ہیں لیکن ان کی تصنیع پر توجہ نہیں دی جا رہی۔
چین کے ساتھ اشتراک کےباعث پاکستان کی چمڑے کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور پاکستانی چمڑے کی مصنوعات کو نمائش کا موقع فراہم ہوگا
چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے باعث نئے کاروبار کے قیام اور پہلے سے چلتے ہوئے کاروبار میں بڑھوتری کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔