اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا۔
صنم جاوید کو تھوڑی دیر میں راہداری ریمانڈ کیلئے کچہری میں پیش کیا جائے گا، راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کی گرفتاری میں بلوچستان پولیس کی معاونت کی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو بلوچستان میں درج ایک مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔