پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کےپہلے روز کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج 81 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی،ہنڈریڈ انڈیکس 1148 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 102 پوائنٹس پر پہنچ گیا
آئی ایم ایف کےساتھ ڈیل کو لیکرملکی وغیرملکی سرمایہ اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم ہیں۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 79 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔