سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملے کی کانگریس کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعے میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ٹرمپ پر حملے کے بعد ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مائیک ٹرنر نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے مائیک ٹرنر کا کہنا تھا کہ کل ہماری جمہوریت پر گولی چلی ، حملہ آوراس چھت تک کیسے پہنچا واضح ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی تھی۔