پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی حسن زیب قتل کر دیئے گئے۔
نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پشاور کے سینئر صحافی حسن زیب جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حسن زیب بھائی کے ساتھ کارمیں جارہے تھے،حسن زیب کے بھائی بال بال بچ گئے، سینئر صحافی کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کی تفیش شروع کر دی گئی ہے۔