تحریک انصاف لاہورکا چودہ اگست کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنرکو درخواست دےدی۔
پاکستان تحریک انصاف کےسینئرنائب صدرسینٹرل پنجاب اکمل باری نےجلسےکی اجازت کیلئے لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو باضابطہ درخواست جمع کرادی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے،تحریک انصاف کو 14اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔
Request for meeting in PTI Lahore by Farhan Malik on Scribd
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے وہ مینار پاکستان میں 14 اگست کو جلسہ کرنا چاہتی ، قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے جلسے کا انتظام کیا جائے گا اور تمام قوانین و ضوابط کا خیال رکھا جائے گا۔