بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی نےنومئی کوجناح ہاؤس، تھانہ شادمان اورعسکری ٹاورجلاوگھیراوکےتین مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے تین مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانت خارج کی ۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔