صدرمملکت آصف علی زرداری راولپنڈی میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے گھر پہنچے اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے والد سے ملاقات کی اور اُن کے بیٹے کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
صدر مملکت نے شہید کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور وطن کے لیے اُن کی خدمات کو سراہا،در نے وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
شہید اسامہ بن ارشد شہید گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔