الیکشن کمیشن نے تحری کانصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تحریک انصاف انٹر پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو کرے گا۔ انٹر پارٹی الیکشن کیس کیلئے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔
ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف اِن سوالات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن کرے گی۔