محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ اب ضد سے کام نہیں چلے گا، ہماری تحریک کوجماعت اسلامی اورفضل الرحمان بھی سپورٹ کررہے ہیں۔
محمود اچکزئی کا کہناتھا کہ ہرادارہ اپنی حدودمیں کام کرےتوپاکستان بحرانوں سےنکل جائے گا،سیاسی جماعتوں پردباؤڈالیں گے،قومی حکومت بنے یا نیا الیکشن ہوناچاہیے،سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے ملکی مسائل ذاتی انا سےبڑے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ سیاسی جماعتیں ایک چارٹرپردستخط کریں،عوام کوگواہ بنائیں،سب سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کرپاکستان کےمسائل کاعلاج کرنا ہوگا،نوازشریف،شہبازشریف،آصف زرداری،بلاول اوربانی پی ٹی آئی سب بڑے لیڈر ہیں،ملک ان سب رہنماؤں سےبڑاہے۔