پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مذاکرات میں دو طرفہ تعاون،باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآزربائیجان کے درمیان وزارتی سطح کے مذاکرات ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے مختلف وفاقی وزرا نے مہمان وفد کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی۔ مذاکرات میں میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال اور وزیر توانائی اویس لغاری شامل تھے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعاون،باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔