چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین کی منظوری پر آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں موجودہ بیسک سیلری کے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، نئے الاؤنسز کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہو گا۔
اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابل قبول نہیں ہوں گے، اخراجات عدالت کے مالی سال 26-2025 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے، ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے باضابطہ آفس آرڈر جاری کر دیا۔






















