نیپرا نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے گھریلوکےعلاوہ دیگر صارفین کیلئےفکسڈ چارجزمیں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور کر لیا ہے جبکہ یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی دیدی گئی ہے ۔
ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کیلئے 200 روپے ، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے ، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر 800 روپے ، ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کر دیئے گئے ہیں ۔گھریلو بجلی صارفین پر پہلے فکسڈ چارجزعائد نہیں تھے، چارجز قیمت کا حصہ ہوں گے، بجلی کے کمرشل صارفین کیلئےماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے ۔