سیکرٹری خزانہ نے پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کے حوالے سے مختلف ملکی اور عالمی اداروں کے اعداد و شمار قائمہ کمیٹی خزانہ میں پیش کر دیئے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بے روزگاری کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار سے پیش کئے گئے۔
وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 10 اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی جبکہ بین الاقومی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے شرح 8 فیصد قرار دی ہے۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں 2024 میں بیروزگاری 8.2 فیصد ہے۔
پاکستان لیبر فورس سروے کے مطابق سال 2020-21 میں بیروزگاری 6.3 فیصد تھی جبکہ گزشتہ سال مردم شماری کی وجہ سے نیا لیبر فورس سروے نہیں ہو سکا۔