صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں جاری منصوبوں اور امن و امان کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں صدر مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس کے دوران صدر کو امن و امان سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعلی بلوچستان نے صوبے میں جاری عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
صدر مملکت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔
اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں اور صوبے کی آبی ضروریات ، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے کچھی کینال ضروری ہے۔
آصف زرداری نے ہدایت کی کہ بلوچستان حکومت صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھائے۔