عراق کی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو سزائے موت سنا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما محمد یا ام حذیفہ کو دہشت گروپ کے ساتھ کام کرنے اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔
داعش نےان خواتین کو ضلع سنجار سے اغوا کیا تھا۔ابوبکربغدادی کی اہلیہ دوہزاراٹھارہ سےترکی میں کسی اورشناخت سےرہ رہی تھیں، رواں سال انہیں عراقی حکام کے حوالے کیا گیا۔