تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ رواں کاروبارہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 10ج پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 57 پوائنٹس بڑھ کر 79898 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔