باجوڑ کے حلقہ پی کے 22 میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے سامان کی ترسیل کر دی گئی ۔ ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ جماعت اسلامی کے امیدوار عابد خان، اے این پی کے نثار باز، سنی اتحاد کونسل کے راحت اللہ اور پیپلز پارٹی کے عبداللہ میدان میں اتریں گے ۔
باجوڑ کے حلقہ پی کے 22 کی نشست آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے مبارک زیب نے خالی کی تھی۔