عدالت نے اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے شوہر کو اہلیہ پر تشدد کے الزام پر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے موقف دیا کہ شوہر حارث علی نے اس سال تین بار تشدد کا نشانہ بنایا اور انہوں نے محض اس لیے تشدد برداشت کیا کہ گھر بچ جائے مگر اس بار شوہر نے زخمی کردیا ، مجھے اور بچوں کو شوہر سے شدید خطرہ ہے۔
پولیس نے عائشہ جہانزیب کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے شوہر حارث کو گرفتار کیا اور بعدازاں عدالت میں پیش کیا گیا ، پولیس نے عدالت سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالے نے استدعا منظور کر تے ہوئے حارث کو دو روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
وزیراعلیٰ کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے عائشہ جہازیب کو بہترین طبی سہولیت فہرام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، گھریلو یا ورکنگ وویمن پرکسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔