وزیراعلی پنجاب کی ہدایات ہرعمل نہ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی کی ہدایات پرعمل نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سےہٹانےکا فیصلہ کیاگیا،عہدے سےہٹائے گئےڈپٹی کمشنر ن لیگ دورمیں او ایس ڈی ہی رہیں گے،ڈپٹی کمشنرزکی کارکردگی کے متعلق انتہائی سخت سوالات تیار کرلئے گئے۔
ڈپٹی کمشنرز سے 31 سوالات پوچھےجائیں گے،سوالات کی تعداد 9 سے بڑھا کر31 کر دی گئی،ڈپٹی کمشنرز سے سوالات ایوان وزیراعلی پوچھے گا۔
مہنگائی پرقابونہ پانےوالے ڈپٹی کمشنرز کوفوری عہدے سے الگ کردیا جائے گا،عہدوں سے ہٹائے گئےڈپٹی کمشنرزدوبارہ پوسٹنگ نہیں لےسکیں گے۔