اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دو ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے سابق وزیر اطلاعات کو دو ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی اٹارنی جنرل نے لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔