امریکہ میں سمندری طوفان بیرل سےسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ریاست ٹیکساس اورلوئیزیانا میں مختلف حادثات میں آٹھ افرادہلاک،پندرہ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
سمندری طوفان گزشتہ روز ٹیکساس سے ٹکڑایا،جس نےریاست آرکنساس اورلوئیزیانا کوبھی متاثرکیا۔30لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز کوبجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جس بجلی بحالی میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
شدید طوفانی بارشوں سےسڑکیں زیرآب آگئیں،گاڑیاں ڈوب گئیں،تیز ہواوں سے درخت اکھڑ گئے،گھروں اورانفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا،طوفان بیرل سےریاستیں مسوری الینوائے،انڈیانا،ٹینیسی،اوہائیو اور مشی گن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔