کراچی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا سمیت دوافرادکےقتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں قتل اوردہشت گردی سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرمیں قتل اوردہشت گردی سمیت دیگردفعات شامل ہیں،اطلاع ملی کہ شکیل کارپوریشن فلیٹ میں ڈی ایس پی کوقتل کیاگیا ہے، جائے وقوعہ پر پہنچا تو علاقے کے لوگ کافی تعدادمیں جمع تھے۔
پولیس کےمطابق 2مختلف مقامات پرفاصلےسےتازہ خون پڑا ہواتھا،لوگوں نےبتایاکہ ڈی ایس پی علی رضاجاں بحق،گارڈوقارکوزخمی کیاگیا، جائےوقوعہ پر 9 ایم ایم کے 12چلے ہوئےخول،نیلےکلرکی ٹوپی ملی،3چلےہوئےسکےبھی کرائم سین سےملےجنہیں محفوظ کیا گیا،2یا2سےزائدمسلح موٹرسائیکل سوارملزمان نےواردات کی۔