لاہورہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کا نام پی سی ایل لسٹ سے نکالنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ پرویزالہٰی کا نام پی سی ایل لسٹ سے متعلقہ اتھارٹی کی قانونی منظوری کے بغیر ڈالا گیا، آئین درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے کا قانونی حق دیتا ہے ،عدالت پرویز الہٰی سمیت دیگر کی درخواستوں کو منظور کرتی ہے، درخواستگزارکوعمرہ کی ادائیگی کے لیے پی سی ایل لسٹ سے نام نکالنے کے بعد جانے دیا جائے ،درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکالنے کے بعد ہراساں نہ کیا جائے ،عدالت نے راسخ الہٰی ،زارا الہٰی سمیت دیگر کی درخواستوں پر احکامات جاری کیے تھے۔