تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر2 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی ، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 209 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انڈیکس 80 ہزار419 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کاعمل ایک گھنٹے کیلئے روکا گیا ، انتظامیہ کے مطابق آئی ٹی سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے۔