ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں صدر اردوان نے کہا کہ شام کے ساتھ تعلقات ماضی کی طرح بحال کرنا چاہتے ہیں اور کسی بھی وقت صدر بشار الاسد کو بات چیت کی دعوت دے سکتے ہیں۔
صدر اردوان نے کہا کہ رابطوں کی بحالی میں روسی صدر اور عراقی وزیراعظم مدد کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر بشار الاسد ایک قدم آگے آئیں تو ہم بھی مثبت جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام کے سفارتی تعلقات 2011 سے منقطع ہیں۔