لاہور میں ڈینگی کیس روز بروز بڑھنے لگے، 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے مزید 99 کیس سامنےآئے ہیں۔
رواں برس پنجاب میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو تراسی تک پہنچ گئی ہے۔
24گھنٹےکےدوران پنجاب سے 99کیس سامنےآئے جن میں سے 59 کا تعلق لاہور سے ہے۔راولپنڈی سے 18 جبکہ ملتان سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخارکے 82 مریض زیرعلاج ہیں۔