ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے فضائی سفر پر عائد ٹیکس واپس نہ لیے جانے کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دے دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹریول ایجنٹس پاکستان کے سابق چئیرمین ندیم شریف نے کہا حکومت کا عائد کردہ ٹیکس ایاٹا اور اکاو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوانین کے تحت ٹیکس عائد کرنے سے چار ماہ قبل مشاورت لازمی ہے لیکن صرف ایک دن کا نوٹس دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریول انڈسٹری سالانہ 2 ارب ڈالرز کا بزنس کرتی ہے جبکہ پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں 25 کروڑ ڈالرز سالانہ کا حصہ ڈالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اچانک ٹیکس عائد کرنے سے انڈسٹری دیوار سے لگ جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اقدام انوکھا ہے کہ پاکستان سے ٹکٹ بک کروائے تو ٹیکس جبکہ بیرون ملک سے بغیر ٹیکس ٹکٹ بک ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسز واپس نہ لینے سے ٹیکس چوری میں اضافہ ہوگا۔