دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کے مختلف جرائم اور آن لائن دھوکہ دہی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بھارتی شہریوں کے سائبر جرائم عالمی سطح پر عیاں ہو گئے، مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں جرائم کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بڑھتے جرائم نے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، سری لنکن پولیس نے آن لائن فراڈ میں ملوث 137 بھارتی شہری گرفتار کر لئے، سری لنکا سے گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کئی عرصے سے معصوم شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ سری لنکن پولیس گرفتار بھارتی شہریوں سے 158 موبائل فونز، 16 لیپ ٹاپس اور 60 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز برآمد کر لیے گئے۔
قبل ازیں سری لنکا کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر آن لائن سکیمز اور فراڈ کا سلسلہ جاری تھا، حال ہی میں شکایات موصول ہونے پر سری لنکا میں سائبر کرائم کی مد میں آپریشنز کیے گئے، اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے مختلف شہروں میں پولیس کی جانب سے چھاپے مارے گئے، سری لنکن پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے بعد آن لائن فراڈ میں ملوث 137 بھارتی شہری گرفتار کر لیے گئے، سری لنکا سے گرفتار کیے گئے بھارتی شہری کئی عرصے سے معصوم شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔
سری لنکا میں سائبر کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن ایک متاثرہ شخص کی شکایت کے بعد کیا گیا جسے بھارتی شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر بات چیت کے لیے نقد رقم کا وعدہ کرنے والے واٹس ایپ گروپ نے جھانسہ دیا تھا، مزید تفتیش سے ایک اسکیم کا انکشاف ہوا جس میں متاثرین کو ابتدائی ادائیگیوں کے بعد ڈپازٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔
مبصرین کے مطابق عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد کیا مودی سرکار کوئی عملی اقدامات لے گی یا ایسے ہی جرائم کی پشت پناہی کرتی رہے گی؟