فری میڈیکل و آئی کیمپس کا انعقاد رکھ چکڑی اور تحصیل ممتاز آباد کے گاؤں دھڑا خاص میں کیا گیا۔
میڈیکل وآئی کیمپس میں پاک فوج اور الشفا آئی ہسپتال کےڈاکٹرز نےشرکت کی۔رکھ چکڑی میں 1000 جبکہ دھڑا خاص میں 1500 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔
میڈیکل کیمپس میں 600 مریضوں نےآنکھوں کامعائنہ وعلاج کروایاجبکہ 200 مریضوں کو بینائی کے چشمے مفت فراہم کیےگئے۔
مقامی لوگوں نےمیڈیکل کیمپ کےانعقاد کےضمن میں پاک فوج کی کاوشوں کو بھرپورسراہا،غریب لوگوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات گھرکی دہلیزپرپہنچا کر پاک فوج نے اپنے لوگوں کےدل جیت لیے۔