پنجاب حکومت نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم تک ہوگا۔ 7 سے 10 محرم تک بزرگ شہریوں، خواتین کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی، مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتشگیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
صوبے میں بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر پابندی ہوگی، ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔