پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشین کوالیفائرز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پی ایف ایف کے مطابق قومی ٹیم اپنا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کمبوڈیا کے خلاف ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے گئی جس کے لئے 12 اکتوبر کو کمبوڈیا جائے گی جبکہ ہوم لیگ میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں 3 گول کیپرز، 8 ڈیفنڈرز ، 6 مڈ فیلڈرز اور 8 فارورڈ شامل ہیں۔
سکواڈ
Presenting our 25 man squad for the FIFA World Cup 2026 Qualifiers!
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) October 4, 2023
COME ON YOU SHAHEENS! 🦅💚#wearepakistanfootball #dilsayfootball #shaheens pic.twitter.com/7y0ijQUsYV
سکواڈ میں عثمان علی ، سلمان الحق اور یوسف بٹ کو بطور گول کیپرز شامل کیا گیا ہے جبکہ مامون موسیٰ خان، محب اللہ، سہیل خان، جنید شاہ، علی خان نیازی، راؤ عمر حیات، عبداللہ اقبال اور عیسیٰ سیلمان ڈیفنڈرز کے طور پر کھیلیں گے۔
عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، نظام الدین، ہارون حامد اور راہس نبی کو بطور مڈ فیلڈر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ولید خان، محمد وحید، یوسف، فرید خان، عبدالصمد، اوٹس خان، معین احمد اور شائق دوست کو بطور فارورڈ شامل کیا گیا ہے۔