برطانوی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوجانے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ووٹنگ کاوقت ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول جاری کردیا گیا،جس کےمطابق لیبرپارٹی کو برتری حاصل ہے،اب تک کےنتائج کےمطابق ٹوٹل 650 نشستوں میں سے 567 کے حتمی نتائج آگئے۔
جن کےمطابق لیبر پارٹی 380،کنزرویٹو 95،لب ڈیم 54 نشستیں اورریفارم 7 نشستیں لےسکی جبکہ دیگرجماعتیں 8 نشستوں پرکامیاب قراردی گئی ہیں،قبل ازیں برطانوی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کےبعدبرطانوی میڈیاکی جانب سےجاری پہلے نتیجےمیں سنڈر لینڈ ساؤتھ سے لیبر پارٹی کی بریجٹ فلپسن کوکامیابی ملی تھی۔
لیبر پارٹی کو 410 اورکنزرویٹو پارٹی کو 131 نشستوں پرکامیابی کی توقع ہےایگزٹ پولز کےمطابق کنزرویٹوز کا 14 سالہ دور ختم ہوا۔
ایگزٹ پولز نےممکنہ نتائج کی پیش گوئی کردی ہے،جس کےمطابق لیبر پارٹی کو 410 نشستیں،کنزرویٹو کو 131 نشستیں ملیں گی۔
پاکستانی نژادامیدوار نوشابہ خان لیبرپارٹی کےٹکٹ پرکامیاب ہوگئیں،برطانوی میڈیا رپورٹس کےمطابق نوشابہ خان نےکزرویٹو پارٹی کی نشست چھین لی۔
برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو گئیں،روزینہ ایلن خان نے 29 ہزار 209 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر
لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر کا حامیوں سے خطاب میں کہا کہ ہم نے کر دکھایا، تبدیلی شروع ہوگئی،امید کی کرن ایک بار پھر نمودار ہوگئی ہے۔
رشی سوناک
رشی سوناک نےشکست کی ذمہ داری قبول کرتےہوئےکہاکہ میں بطور رکن پارلیمنٹ خدمات جاری رکھوں گا،اس شکست میں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے، لیبر پارٹی یہ الیکشن جیت چکی ہے،میں نے کیئر اسٹارمر کو فون پر مبارکباد دی۔