متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی 15 سالہ اعداد و شمار سے واضح ہے۔
بدھ کو سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ حقیقتیں بیان کیں تو پیپلز پارٹی شکایتیں کرنے لگی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی شکایات سر آنکھوں پر ہیں، تاریخی پس منظر میں ہمارے اپنے اپنے خیالات ہیں، ہمیں اختلافات کے ساتھ رہنے کا سلیقہ اور تہذیب سیکھنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو گورنر سندھ کے استعفی کا مطالبہ کرنا تھا تو ہم سے کرتی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ دیا ، اس کا انتظار 50 سال سے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم کی بات پر کوٹہ سسٹم متعارف کرانے والوں کا ذکر کروں گا، کیا کوٹہ سسٹم سے متعلق شہباز شریف یا مشرف کا ذکر کروں گا؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15 سال کے اعداد و شمار سندھ حکومت کی کارکردگی بتاتے ہیں ۔