لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوگئی ، فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم صابر گرفتار کرلیا گیا ۔
واقعہ دو روزقبل مناواں کےعلاقے میں پیش آیا، مہندی کی تقریب میں شریک لڑکی عائشہ دلہا کے دوستوں کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئی ، عائشہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج تھا جبکہ پولیس نے دلہا کے والد کو تفتیش کیلئے حراست میں بھی لیا ، پولیس کا دعوی ہے کہ فائرنگ کرنیوالے مرکزی ملزم صابر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم ہوائی فائرنگ کررہا تھا کہ اچانک پستول کا رخ تبدیل ہوا اور گولی عائشہ کو جالگی ، پولیس نے ملزم سے پستول برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔