امریکا کےدفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئےانسداد دہشت گردی کیلئے نئی سیکیورٹی امداد کے حوالے سے کچھ نیا نہیں جس کا اعلان کیا جائے،پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے۔
امریکا کےدفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان پینٹاگون جنرل پیٹرک نےپریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کےجواب میں کہا پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے انسداد دہشت گردی پرخاص توجہ ہے،
ترجمان پینٹاگون نے مزید کہا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ کام کرنے کی طویل تاریخ ہے،دونوں ممالک میں سیکیورٹی تعاون پر بات چیت جاری ہے۔