پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کردیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق فہرستوں کا تبادلہ متعلقہ ہائی کمشنز کے ذریعے ہوا۔
وزارت خارجہ نے پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی شہریوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنی جیلوں میں موجود پاکستانی شہریوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے سپرد کی۔
فہرست کے مطابق 211 بھارتی ماہی گیر اور 43 سویلین قیدی پاکستان کی حراست میں ہیں جبکہ 86 پاکستانی ماہی گیر اور 366 سویلین قیدی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہوا۔