نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل ریموس کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا 22 رکنی امریکی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
امریکی وفد میں ڈپٹی اسپیکر کی اہلیہ انجیلا ریموس اور رکن اسمبلی الیک بروک کریسنی بھی شامل ہیں جبکہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے ارکان بھی وفد کا حصہ ہیں۔
وفد 5 جولائی تک اپنے دورے کے دوران لاہور، کراچی اور اسلام آباد جائے گا۔
ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسمبلی یکم جولائی کو پنجاب اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے بھی ملاقات ہوگی اور 2 جولائی کو سندھ اسمبلی سے خطاب بھی شیڈول میں شامل ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسمبلی کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ اور وزرا سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ تین جولائی کو وفد تین روز کے لئے اسلام آباد پہنچے گا جہاں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی۔
صدر آصف علی زرداری نیویارک اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد ظہرانہ دیں گے۔
امریکی وفد اسلام آباد میں تعلیم، صحت، صنعت و تجارت اور اوورسیز پاکستان کے وزرا سے بھی ملاقات کرے گا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دیگر وزرا کی ڈپٹی اسپیکر نیویارک و وفد سے شام سات بجے ملاقات ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ڈپٹی اسپیکر نیویارک فِل ریموس و امریکی وفد کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔
وفد پنجاب اور سندھ اسمبلی کے ساتھ پارلیمانی تعاون کی مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کریں گے۔
نیویارک اسمبلی کے ساتھ دو طرفہ پارلیمانی تعاون پر قراداد سندھ اور پنجاب اسمبلی سے پاس کرائی جائیگی۔
علاوہ ازیں امریکی وفد پاکستانی قیادت سے پاک امریکی سفارتی و تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کرے گا۔