حکومت نے ایس آئی ایف سی کی سفارشات کو مدنظر رکھتےہوئے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام اور پیپرا کو پروکیورمنٹ اوردیگر حکومتی عوامل کی ڈیجٹلائزیشن میں تیزی اور بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
کلاؤڈسروسز پروکیورمنٹ فریم ورک کےاستعمال سےحکومتی ادارے تمام تر پروکیور منٹس کو عمل میں لائیں گے،ایم ڈی پیپرا کو احکامات دے دیئے گئے ہیں کہ اس نظام کی منظوری کےعمل کو تیزی سےمکمل کیا جائے اورتمام صوبےبھی اس پرعملدر آمد کو یقینی بنائیں۔
فائیوجی آکشن کا کام بھی اسی ماہ مکمل ہوجائےگاجس کیلئے لاء ڈویژن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ فائیوجی سےمتعلق اسلام آباد اورسندھ ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات پر فعال طور پرکام کرتے ہوئے انہیں جلدازجلد حل کیا جائے۔
پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور نے 235 ملین روپےکی منظوری دیدی ہے اور اس کا تفویض کردہ اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے
اسی طرح وزارت منصوبہ بندی،ترقی وخصوصی امور نےای روزگار پروگرام کیلئے 229 ملین روپےمنظورکرکےتفویض شدہ اکاؤنٹ کھول دیا ہے
یہ چند اقدامات گزشتہ ایک سال میں ایس آئی ایف سی کےپلیٹ فارم سے اٹھائے گئے چند انیشیٹوزمیں سے ایک ہیں جو کہ عرصہ دراز سےتعطل کا شکار تھے
ایس آئی ایف سی نےون ونڈو سہولت کاری کا حق ادا کرتےہوئے حل طلب مسائل کیلئےتمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے باہمی مشاورت اور شفافیت کے ساتھ نتائج حاصل کئے ہیں