گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔
نئے ورژن میں لگ بھگ 30 سکیورٹی کمزوریاں دور کی گئی ہیں جن میں سے 4 کو انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام خامیوں کی نشاندہی گوگل کی اپنی ٹیم نے کی اور کمپنی کے مطابق یہ مسائل سسٹم کے مختلف حصوں کو متاثر کر سکتے تھے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 50 سے 60 فیصد انٹرنیٹ صارفین براؤزنگ کے لیے اسی براؤزر کو ترجیح دیتے ہیں، اس لیے اس میں موجود خامیاں صارفین کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔
عام طور پر یہ براؤزر خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے تاہم اگر آپ خود چیک کرنا چاہتے ہیں تو ترتیبات میں جائیں۔ وہاں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ براؤزر تازہ ترین ہے یا نہیں۔ اگر اپ ڈیٹ دستیاب ہوگی تو وہ خود ہی ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔




















