ایف بی آر ڈیٹا لیک کیس میں صحافی شاہد اسلم اور ایف بی آر ملازمین پرفرد جرم کیلئے9 نومبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نےفرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر کی ۔امریکا میں موجود شریکِ ملزم احمد نورانی کو کیس میں اشتہاری قرار دےرکھاہے
سابق آرمی چیف کے اثاثہ جات سے متعلق احمد نورانی نے 20 نومبر 2022 کو فیکٹ فوکس میں خبر شائع کی۔ خبرمیں سابق آرمی چیف اور ان کے اہلِ خانہ پر ٹیکس ریٹرنز اور اثاثہ جات میں اضافے کا الزام ہے۔